ملک بھر میں لاکھوں مسلمان شب قدر کی تلاش میں اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوگئے

0 119

ملک بھر میں لاکھوں مسلماننماز مغرب سے قبل مساجد میں سنت اعتکاف کی نیت سے معتکف ہوئے۔ ملک بھر کی مساجد میں معتکف حضرات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ٹھہر جانے یا خود کو روک لینے کے ہیں،رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت کی غرض سے مسجد میں قیام کرنے کو اعتکاف کہتے ہیں۔

یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلۃ القدر بھی مل جاتی ہے،اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے۔

تلاوت قرآن سے فیض یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے،عید الفطر کا چاند نظر آنے کے بعد متعکفین اعتکاف ختم کر کے اپنے گھروں کو جا سکیں گے جبکہ خواتین اپنا اعتکاف گھروں میں مکمل کرتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.