حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث یہاں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوسکا،اپوزیشن لیڈر کے پی

0 74

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے کہا ہےکہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہاں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوسکا۔

انہوں نےپشاور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتا ہے، آج کسٹوڈین آف دی ہاؤس غائب ہے، اسپیکر بانی پی ٹی آئی کے ٹائیگر بنے ہوئے ہیں، اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

یہ نہ آئین کو مانتے ہیں نہ قانون کو مانتے ہیں، پہلی بار غیرقانونی طور پر کے پی اسمبلی ہال الیکشن کمیشن کےحوالےکیا گیا، حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہاں سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوسکا۔

یہ لوگ الیکشن کمیشن اور عدالت کے واضح فیصلوں کو نہیں مانتے، عوام کی بدقسمتی ہےکہ پورے ملک کے برعکس یہاں سینیٹ انتخابات نہیں ہورہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.