کندھ کوٹ،کچے میں پولیس و رینجرز کے آپریشن میں 2 مغوی بازیاب
متعلقہ ایس ایس پی کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کےخلاف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا،24 گھنٹے سے جاری مقابلے میں 2 مغویوں کوبازیاب کرالیاگیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں، آپریشن میں 10 سہولت کاروں اور مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن میں پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔