پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

0 111

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی جب کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے پیش نظر سعودی عرب میں اب عیدالفطر کل بروز بدھ ہو گی۔

مزید برآں متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی جب کہ برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روزعید کا امکان بڑھ گیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.