ایپل کا 92 ممالک کے صارفین کے لیے سیکیورٹی انتباہ جاری

0 217

انتباہ کے لیے کی جانے والی ای میل میں کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل نے ایسے مرسینری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جس کا ہدف صارفین ہیں۔ اس حملے کی مخصوص وجہ یہ ہے کہ صارف کون ہے اور کیا کرتا ہے۔

ای میل میں کہا گیا کہ مرسینری حملے سائبر جرائم اور کنزیومر میل ویئر کے مقابلے میں زیادہ نایاب اور پیچدہ ہونے کی وجہ سے علیحدہ ہوتے ہیں۔ ان منظم حملوں پر لاکھوں ڈالر کی لاگت آتی ہے اور مخصوص لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے۔

یہ حملہ عالمی سطح پر جاری ہے، اگر آپ کی ڈیوائس مرسینری اسپائی ویئر حملے سے متاثر ہوتی ہے تو حملہ آوروں کو آپ کی حساس معلومات تک یہاں تک کہ کیمرا اور مائک تک رسائی ہو سکتی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق تمام ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.