کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، وزیر داخلہ سندھ

0 106

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے، سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے سرداروں سے میٹنگ کی ہے، کراچی میں بدامنی نگراں حکومت کی لاپروائی ہے۔

سبزوئی ڈاکو کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن لیا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے،سیاسی جماعتوں کے بیانات مسترد کرتا ہوں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس وقت کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی سے درجنوں مغوی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے آئی جی سندھ اور سینئرز کے ساتھ اجلاس کیا ہے،اس وقت سی پیک روڈ کھلا ہوا ہے، اس اجلاس کے بعد امن و امان دیکھنے کو ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.