فضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا

0 70

علی امین گنڈاپور نےاسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فضل الرحمان کا تو گھر میں ووٹ نہیں، ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی میں شامل کرایاگیا، میرا ورکر بھی فضل الرحمان کو شکست دے دےگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانافضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، مولانا گورنری، کشمیر کمیٹی یا مال کیلئے ڈیل کرلیں گے، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا، فضل الرحمان ساتھ دینے کو تیار ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیراعلیٰ پختونخوا کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کرلیا، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا۔

لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، تجربات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، عوام نے 8 فروری کو جو اشارہ دیا ہے اسے سمجھیں۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کو تیار ہوں، عوام کی زبان عارضی طور پر بند کرسکتے ہیں، پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی ساری کارکردگی ٹک ٹاک کیلئے ہے، خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت پنجاب سے بھی کم ہے، نرخ پر عمل نہ کراسکے تو گھر چلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.