وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد کی ملاقات

0 111

شنگھائی الیکٹرک گروپ کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کرکے پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں، چینی کمپنیاں کول پاور پلانٹس اور کوئلے کی کان کنی میں مزید سرمایہ کاری کریں

انہوں نے کہا کہ یہاں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، موجودہ منصوبوں کی وسعت کیلئے چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں دیں گے۔

ملاقات کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.