پی ٹی آئی نے باقاعدہ سوچ سمجھ کر شیر افضل سے بیان دلوایا، حکومتی ترجمان

0 70

حکومت پاکستان کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مذموم کوشش کے بعد پی ٹی آئی کا سعودی عرب مخالف بیان سےلاتعلقی مضحکہ خیز ہے۔

شیر افضل مروت نے ایسے وقت الزام عائد کیا جب سعودی وفد پاکستان کے دورہ پر تھا، انہوں نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کا بیان سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ ڈالنے کی گھناؤنی سازش ہے۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا، سعودی عرب اور امریکا کے تعاون سے رجیم چینج آپریشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بھی سرمایہ کاری آ رہی ہے وہ اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.