بلاول نے صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنیوالے اپوزيشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دیدیا

0 117

بلاول بھٹو نے آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تو آمریتوں کے مقابلے کیے، ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اپوزیشن کے دو ممبران کی معطلی ضروری تھی ،ایک مثال ضرور سیٹ کرنی چاہیے کہ پارلیمان کے رولز کے دائرے میں رہ کر اراکین کو کام کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دائرے میں رہ کر کام کرے گی تو اپوزيشن کو ویلکم کرتے ہیں اور ان کی تنقید کو بھی ویلکم کریں گے، اپوزيشن والے نہتی آصفہ سے ڈرتے ہيں، حکومتی اقدامات سے روٹی کی قیمت میں کمی نہيں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اس دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابا کیا گیا۔

تاہم آج قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کر دی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.