پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ

0 119

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی یورپی ملکوں کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر انتظامیہ نے یورپی ملکوں کے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے )انتظامیہ نے پیرس کو اپنے یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، انتظامیہ نے 4 سال انتظار کے بعد اپنے یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط میں ہونے والے یورپی ائرسیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔ یورپی ائرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔

پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی پیرس کا دورہ کرچکی ہے۔ پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.