آئی ٹی سب شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہی، پاکستان کو بھی آئی ٹی حب بنائیں گے، وزیر مملکت

0 105

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی سب شعبوں کی ترقی کا باعث بن رہی ہے اس لیے پاکستان کو بھی آئی ٹی حب بنائیں گے۔

انہوں نےآئی ٹی سی این ایشاء نمائش ایکسپو کے دوسرے روز خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ کاروبار کو سپورٹ اور اس میں حائل ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

ملک میں اسمارٹ ایپس اور ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھیں، پاکستان میں ہر سال 10 ہزار آئی ٹی گریجویٹس پیدا کر رہے ہیں۔

حکومت ایکو سسٹم، پالیسی سازی اور ساز گار ماحول کی فراہمی سمیت ہر طرح سے عوام کی مدد کرے گی جبکہ نالج بیس اکنامی کی ترقی کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

نمائش کے شرکا نے اس کاوش کو سراہا کہ ایک چھت تلے آئی ٹی سے متعلق تمام معلومات مل رہی ہیں جو ایک مثبت قدم ہے۔

واضح رہے آئی ٹی سی این ایشاء 3 روزہ نمائش کا ہفتے کو آخری دن ہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈر سے آئی ٹی سے متعلق براہ راست آگاہی شرکا کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.