حافظ حمد اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا بیان مسترد کردیا

0 63

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نےکہا کہ مولانا نے مفاہمت کی سیاست کی لیکن مفاہمت کی بھی ایک حد ہوتی ہے، بات اب منانے سے بہت دور جاچکی ہے۔

مولانا کو کس مقصد کیلئے منایا جائےگا؟ اقتدارکیلئے، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، نہ ہم اقتدار کے بھوکے ہیں، ہماری شرافت اور مفاہمت سےجو فائدہ اٹھانا تھا، اٹھا لیا، اب دھوکا نہیں دے سکتے، 8 فروری کو ایک ڈراما رچایا گیا۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری2024 کے انتخابات میں ایسی دھاندلی ہوئی جوتاریخ میں نہیں ہوئی، کہتے تھے صاف شفاف الیکشن ہوں گےلیکن نہ ہوئے، یہ منتخب اور جمہوری حکومت نہیں۔

مولانا فضل الرحمان سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ فضل الرحمان کا بہت احترام ہے، وہ اس وقت ہمارےساتھ کھڑے ہوئے جب ہم مشکل میں تھے، ان کے ساتھ بیٹھ کربات کرینگے، ان کی بات سمجھنےکی کوشش کرینگے، ہمیں کسی کو 10 بار بھی مناناپڑا تو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.