لاہور بورڈ ، آج ہونے والا انٹرکا پرچہ ملتوی ،کل لیا جائے گا

0 74

لاہور بورڈ کی جانب سے 23 اپریل بروز منگل کو ہونے والے پرچے ملتوی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق انٹر کے ملتوی ہونے والے پرچے 24 مئی کو لیے جائیں گے۔

لاہور بورڈ کے تحت آج ہونے والا میٹرک کا فزکس کا پریکٹیکل بھی ملتوی کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک کا فزکس کا پریکٹیکل 15 مئی کو لیا جائےگا۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر کراچی کے بعد لاہور میں بھی کل (بروز منگل) مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا،پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.