آئی سی سی رینکنگ ، ٹی 20 بیٹرز میں بابر کی تنزلی، ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار

0 115

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبربرقرار ہے جبکہ اس رینکنگ میں انگلینڈ کےفل سالٹ دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبرپر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبرپرچلےگئے۔

جاری رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ادھر ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.