آرمی چیف کی ہدایت پر سینئرکمانڈرز کی شہید 8 کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

0 117

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پرپاک فوج کے سینئرکمانڈرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کا اعتراف اور پاک فوج کی جانب سے بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا، ہماری آزادی بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.