کراچی،سپریم کورٹ کے احکامات پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہرسڑک سے رکاوٹیں ختم

0 120

سپریم کورٹ نے نجی اور سرکاری عمارتوں کے باہرفٹ پاتھوں سے بھی رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانےکاحکم دیا ہے اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 3 دن میں تمام تجاوزات ختم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں شہر میں انسداد تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے رینجرز ہیڈ کوارٹر، گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.