وزیراعظم کا نوٹس،وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم خریدنے کا حکم

0 119

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا اور پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو فوری طور پر خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کیلئے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے تاہم کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود گندم کا ریٹ 3200 روپے من مل رہا ہے۔

قبل ازیں محکمہ خوراک پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرے گی۔

ا س وقت مالی حالات اور موسم گندم کی خریداری کیلئے موافق نہیں، ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے، آج جب اوپن اجازت دی جا چکی تب بھی کسان رونا رو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.