ہرنائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا

0 124

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.