عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے،حماد اظہر

0 117

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے، بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے تمام قائدین کو بھی رہا کیا جائے۔

ہمارا مینڈیٹ بھی واپس کیا جائے، اس کے بغیر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں کریں گے، عمران خان اپنی رہائی سے پہلے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔

حماد اظہر نے اسٹیبلشمنٹ پر اخلاقیات اور اعتماد کے فقدان کا الزام بھی لگا دیا اور کہاکہ 9 مئی کو محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گیند بانی عمران خان کے ہاتھ میں ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں صرف ڈنڈا ہے جو اپنی افادیت کھو چکا ہے،خیال رہے کہ اس سے قبل شہریار آفریدی اور رؤف حسن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.