فیصل آباد موٹر وے ایم تھری پر ڈاکوؤں نے لیویز اہلکاروں سمیت کئی مسافروں کو لوٹ لیا

0 105

پولیس کے مطابق کوئلےکا کاروبار کرنے والا سیالکوٹ کا رہائشی تاجر بلوچستان میں کوئلےکی کان پر جارہا تھا، سکیورٹی کے لیے تین لیویز اہلکار بھی تاجر کے ساتھ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم تھری پر سمندری انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر کی گاڑی کو روک کر اسلحہ تان لیا۔ ملزمان نےموبائل فونز، نقدی اور لیویز اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ بھی چھین لیا۔

اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے موٹروے پر ٹرک کھڑا کرکے اور سامان بکھیر کر مزید تین گاڑیوں کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نےگزشتہ رات کی ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ صدر سمندری میں درج کرلیا،ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوؤں کی عمریں 18 سے 20 سال تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.