سردار تنویرالیاس پر اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج

0 116

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس پراسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضےکی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں سردارتنویرالیاس، محمدعلی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تنویر الیاس 20 سے 25 افراد کے ساتھ نجی مال کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے، تنویر الیاس نے دفتر پر قبضے کی کوشش کی جسے سکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا۔

تنویرالیاس نے سرداریاسرالیاس خان، سردار ڈاکٹر راشدالیاس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، تنویرالیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکارپرتشدد کیا اور ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال پر فائر بھی کیا جو مس ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.