نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

0 117

سحاق ڈار کی تعیناتی کے خلاف طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ 28 اپریل کو وفاقی وزیر فارن افیئرز اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان کے آئین میں کہیں نائب وزیر کے عہدے کا ذکر نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی نائب وزیر اعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے 28 اپریل کا جاری نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نائب وزیر اعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے ۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہے ، درخواست پر سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست میں وفاقی کابینہ ،پرائم منسٹر سیکرٹریٹ ،پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر،دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.