اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

0 275

اسنیپ چیٹ کے صارفین اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں گے،یہ فیچر بہت جلد ایپ کا حصہ بننے والا ہے اور ابتدا میں اسنیپ چیٹ پلس کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس 5 منٹ کا وقت ہوگا جس کے دوران وہ اپنے میسج کو ایڈٹ کر سکیں گے،جو میسج ایڈٹ کیے جائیں گے ان پر ایک لیبل موجود ہوگا ۔

جس سے عندیہ ملے گا کہ اس میسج کو پوسٹ کرنے کے بعد تبدیل کیا گیا ہے، یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا مگر عموماً اسنیپ چیٹ کے نئے خصوصی فیچرز پہلے سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والوں کو دستیاب ہوتے ہیں۔

جس کے بعد عام صارفین کے لیے متعارف کرائے جاتے ہیں، اسنیپ چیٹ پلس کے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہے۔

میسج ایڈیٹنگ کے ساتھ ساتھ اسنیپ چیٹ میں مزید فیچرز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں جو تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کمپنی کی جانب سے چیٹس کے لیے ایموجی ری ایکشنز کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ اب مائی اے آئی اسسٹنٹ کو ریمائنڈرز کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اسنیپ چیٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا لینس بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو صارفین کی تصاویر کو 1990 کی دہائی جیسی فوٹوز میں تبدیل کر دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.