دیامر،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق، 21 زخمی

0 109

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر علی الصبح ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

حادثےکا شکار ہونے والی مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی، علی الصبح ہونے والے حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بھی کچھ دیر بعد جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا،حادثے کے بعد ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں سے زخمیوں کےلیےخون کی اپیل کی گئی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ اور زخمیوں کی بروقت طبی امداد کرنے کی ہدایت کی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.