وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت کر دی ہے،وفاقی وزیر قانون

0 110

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے، چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی تک بطور وزیرِ قانون اس پر انہیں کام کی ہدایت نہیں ملی ، لیکن وہ اس معاملے کو مسترد نہیں کریں گے، گزشتہ سال 21 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے اپنے گھر میں کیمروں کا بتایا تھا، مگر اُس وقت ن لیگ کی حکومت نہیں تھی اور نہ ہی وہ وزیر تھے ، بلکہ نگران حکومت آچکی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.