سیف کپ میں پاکستان کو محفوظ ماحول ملے گا، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن

بھارت اگلے ماہ سیف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی میزبانی کا منتظر

0 53

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سیف کپ میں پاکستان کو محفوظ ماحول ملے گا، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن،بھارت اگلے ماہ سیف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی میزبانی کا منتظر تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز ایشیا کپ کی میزبانی پر تنازع کا شکار ہیں، دونوں ممالک کی فٹ بال فیڈریشنوں کے درمیان معاملات نسبتاً پرسکون ہیں۔بھارت اگلے ماہ بنگلورو میں ہونے والی سیف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی میزبانی کا منتظر ہے، جنوبی ایشیا کے مارکی فٹ بال مقابلے کے لیے ڈرا ہونے کے بعد دونوں فریق ایک ہی گروپ میں شامل ہوئے۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری شاجی پربھاکرن نے ڈرا کے بعد ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کے دوران ایک ’خوش آئند اور محفوظ ماحول‘ ملے گا۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نے پہلے ہی ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ 21 جون سے 4 جولائی تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جہاں وہ گروپ ’اے‘ میں ٹورنامنٹ کے لیے مدعو کیے گئے نیپال اور کویت کا بھی مقابلہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.