ایشیاکپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے دبئی میں میچز کی مخالفت کردی
یو اے ای میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی انجریز کا مسئلہ ہے،بی سی بی
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی،\ بی سی بی نے کہا کہ یو اے ای میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی انجریز کا مسئلہ ہے،تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے طور پر دبئی کو ترجیحی قرار دیا تھا تاہم اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بنگلہ دیشی بورڈ ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں لیکن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی انجریز کا مسئلہ ہے۔