پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھارتی ہوٹل میں بُکنگ

معاشی مسائل ضرور ،تاہم ہم کسی ایونٹ سے دستبرداری نہیں چاہتے، سیکریٹری پی ایچ ایف

0 70

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے چنائی کے بھارتی ہوٹل میں بُکنگ کروادی، معاشی مسائل ضرور ،تاہم ہم کسی ایونٹ سے دستبرداری نہیں چاہتے، تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی کیلئے ویزوں کے حصول کے حوالے سے کاغذی کاررائی کا آغاز کردیا ہے، ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہماری ہاکی کو مزید نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی عدم شرکت سے ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت بھی مشکوک ہوسکتی ہے، معاشی مسائل ضرور ہیں تاہم ہم کسی ایونٹ سے دستبردار نہں ہونا چاہتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.