وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے صادق خان کو تیسری بار لندن کا مئیر منتخب ہونے پر مبارکباد

0 82

شہباز شریف نے مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے، مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جیت کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

صادق خان نے کہاکہ وزیر اعظم رشی سونک کو جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہیے جبکہ رہنما لیبرپارٹی سرکیئر اسٹارمر نے کہاکہ ملک تبدیلی چاہتا ہے، امید ہے وزیراعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سُن رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.