وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں پنک گیمزکی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچیوں کو بائیکس چلانے کی اجازت دیں، اس سے بچیاں بااختیار ہوں گی۔
فری موٹربائیک اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، والدین سے کہوں گی بچیوں کو بائیکس چلانے کی اجازت دیں، اس سے بچیاں بااختیار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے لیے سکیورٹی اور سیفٹی کو بہتر کر رہے ہیں۔
پنک گیمز کا مقصد پنجاب میں کھیلوں کا فروغ ہے، پنک گیمز پورے پنجاب میں ہوں گے، تمام ایتھیلٹس دنیا میں اپنا سکہ جمائیں گی اور آپ میں سے ورلڈ چیمپئن بھی ہوں گی۔
تقریب میں ایک بچی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پھول کا تحفہ دیا، بچی نے کہا اس کے پاس اتنے ہی پیسے تھے اس لیے پھول لے آئی، مریم نواز نے پھول دینے والی بچی کو اسٹیج پر بلا لیا جس پر بچی خوشی سے آبدیدہ ہوگئی۔