کراچی کی عدالت کا گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم

0 111

کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج غربی نے شہر کی شاہراہوں اور ٹریفک سگنلز پر گداگروں کی بھرمار کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے شہر بھر میں سگنلز پر موجود گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ گداگروں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کی جائے، گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

عدالتی حکم پر شہر بھر میں گداگری کے خلاف کاروائی کرکے تفیصلی رپورٹ پیش کی جائے جب کہ عدالتی حکم پر عملدر آمد کی ذمہ داری کراچی پولیس چیف سمیت، ڈی آئی جی شرقی اور غربی زون کی ہے۔

تمام افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی اس حوالے سے فوکل پرسن کی تقرری اورکارروائی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کریں،گداگری کے خلاف قائم ادارے کو فعال بنایا جائے۔

عدالت نے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ہدایت دی کہ بچوں سے گداگری روکنے کے لیے پولیس سے تعاون کیا جائے،کارروائی کے لیے پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئےکہ معاشی مجبوری سمیت ہیومن ٹریفکنگ جیسی گداگری کی وجوہات کو بھی ختم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.