غیر متعلقہ لوگوں سے مذاکرات کی ضرورت نہیں ،وزیراعلیٰ کے پی

0 85

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ غیر متعلقہ لوگوں سے مذاکرات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ، انہیں معلوم ہے کون حکومت کر رہا ہے اور کون ڈمی ہے۔

جہاں بات کرنی ہو گی، وہیں کریں گے، سیاسی لوگ اگر سیاسی ہو جائیں تو ان سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، مذاکرات ہوں گے تو وہ بانی پی ٹی آئی سےگائیڈ لائن لیں گے۔

خوش آئند بات ہےکہ پاکستان میں لاقانونیت کا سلسلہ آج ٹوٹا ہے، الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑی ناانصافی ہوئی تھی، ہماری مخصوص نشستیں دیگرکو دی گئیں، پورے پاکستان میں77 سے زائد نشستیں تھیں جو ہم سے جا رہی تھیں۔

اب امید ہےکہ یہ نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی اور قومی اسمبلی میں ہماری اکثریت میں اضافہ ہوگا، ان کے پاس دوتہائی کی اکثریت آجاتی تو نہ جانے یہ کیا گل کھلاتے اب یہ رک جائیں گے۔

ہم 9 مئی کو ہر حلقے میں ریلیاں نکالیں گے، خیبر پختونخوا کے نئے گورنر سے انہیں بات کرنےکی ضرورت نہیں، صوبےکے حقوق کے لیے وہ وفاق سے بات کرسکتے ہیں، کسی کو صوبے میں گورنر راج لگانے کا شوق ہے تو شوق پورا کر لے۔

میں نے پاکستان کے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے، مجھے علم ہے کہ یہ فارم 47 پر مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنی ہے، میرا ضمیر اجازت نہیں دے رہا تھا کہ ان کی تقریب حلف برداری میں جاؤں۔

ہمارا مقصد حکومت نہیں نظریہ اور تبدیلی کی تحریک ہے، 9 مئی میں سب سے زیادہ نقصان ہمارا ہوا ہے، ہم ہر حلقے میں 9 مئی کو ریلی اور جلسہ کریں گے۔ مو
لانا فضل الرحمان اب حق کی طرف چلنا شروع ہوئے ہیں اچھی بات ہے، مولانا صاحب اب تحریک چلا رہے ہیں اچھی بات ہے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.