پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل

0 88

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کا نام بھی زیر بحث آیا، پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے،پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکرکو بھیجےگی۔

گزشتہ روز شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں کرسکے تھے، بانی پی ٹی آئی نے آج بھی خود شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کیا۔گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے ملنے سےانکار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.