پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ حقیقی آزادی اس وقت ہوگی جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنےگی۔
انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے مقبول جماعت کا لیڈر ہے، رہا کرو کی بات نہیں، انہیں رہا کرنا پڑے گا۔
حقیقی آزادی اس وقت ہوگی جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنےگی، جب ملک میں کسی فرقےکا جھگڑا یا بالادستی نہ ہو تو آزادی ہوگی، حقیقی آزادی ملک میں تب آئےگی جب عوام کی منتخب حکومت آئےگی۔
دنیا بھرکا خزانہ ہونے کے باوجود ہم فقیربن چکے ہیں، جن نعمتوں کا سورہ رحمان میں ذکر ہے وہ پاکستان میں ہیں پھر بھی ہم کیوں بھوکے ہیں، ہمیں اصلاحات کرنی ہوں گی اور تبدیلی لانا ہوگی۔