ہمفری ایلومینائی، پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر

0 106

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ہیوبرٹ ہمفری ایلومنائی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمفری ایلومینائی اپنی کمیونیٹیز، پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک کو اس کانفرنس کے لیے چنا گیا کیونکہ آپ نے سماجی ذمہ داری کے عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے کام کے ذریعے اور اس کمیونٹی کے ایک حصے کے طور پر، پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

امریکی سفیر نے کہا کہ آپ دنیا کے سب سے بڑے چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، تنازعات کو حل کرنے، مساوی حقوق کی فراہمی اور صحت عامہ کو فروغ دینے میں مدد کر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.