محکمہ خوراک پنجاب کی گندم نہ خریدنے اور پرائیوٹ سیکٹر کو کسانوں سے گندم لینے کی تجویز

0 116

گندم کی خریداری سےمتعلق نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس میں تجویز ہےکہ حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سےبراہ راست گندم خریدے۔

نئی پالیسی کےتحت گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک کا کردارختم ہو جائےگا اور پرائیویٹ سیکٹر کسانوں سےبراہ راست گندم خریدے گا، نئی پالیسی کےبعد محکمہ خوراک پر اسٹوریج کے اخراجات نہیں پڑیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ خوراک اس وقت سالانہ 400 ارب روپے کا بوجھ برداشت کررہا ہے، ا س لیے نئی پالیسی میں تجویز ہے کہ حکومت عالمی قیمت کے مطابق مقامی گندم کی قیمت کا تعین کرےگی۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی میں تجویز دی گئی ہے کہ چاروں صوبوں میں گندم کے یکساں نرخ مقرر کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.