وزیراعلیٰ کے پی کی مشیر مشعال یوسفزئی نے کہا ہےکہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ تھا اس لیے ہم نے جدوجہد کرکے اڈیالہ جیل منتقل کروایا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ڈھائی مہینے جدوجہدکے بعد بشریٰ بی بی کوبنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، ہم ان کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کارڈیالوجسٹ سےمعائنہ اوربلڈ ٹیسٹ کراناچاہتے ہیں، وہ بنی گالہ میں اکیلی تھیں، اب اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات ممکن ہوگی۔