لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک

0 118

لکی مروت پولیس اور سیکورٹی فورسیز کا 10 مئی کی شب 08 بجے شروع ہونا والا آپریشن جوکہ لکی مروت ڈیرہ اسماعیل کے ساتھ منسلک سرحدی پہاڑی سسلسلہ وانڈہ ظریف والا پہاڑ اور شیخ بدین کی پہاڑی سلسلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع ہوا تھا، 36 گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔

اس مشترکہ آپرہشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسیز پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی، پولیس اور سیکورٹی فورسیز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جوکہ دو دن تک جاری رہا۔

آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،واضح رہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور پولیس حملے میں بھی لکی مروت پولیس اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

پولیس نے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ اور بارود بھی قبضے میں لے لی ہے، دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے، شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.