میئرکراچی کا شہر کی مردم شماری پر عدم اطمینان کا اظہار

0 107

میئرکراچی مرتضی وہاب نے جامعہ کراچی میں دو روزہ منیجنگ میگا سٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی کا تعین ٹھیک سے نہیں ہوا، درست آبادی جانے بغیر مسائل حل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جامعہ کراچی کے پبلک ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں میئر کراچی کا کہنا تھا کراچی شہر سے ٹیکس کلیکشن بھی بہت کم ہے، مسائل کے حل کیلئے کراچی کی آبادی کا ٹھیک سے تعین ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ مہنگائی کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، اس کی تکمیل میں مزید دو سال لگیں گے،جامعہ کراچی میں منعقدہ اس دو روزہ کانفرنس میں کراچی کو درپیش مختلف مسائل کے حل پر تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.