9 مئی کو احتجاج نہیں فوجی قیادت کے خلاف بغاوت ناکام ہوئی ،بلاول

0 64

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جانتی ہےکہ کس کا پاؤں پکڑنا ہے اسی لیے سیاستدانوں سے بات نہیں کرتی۔

اگر اپوزیشن 9 مئی کی معافی مانگنے پر تیار نہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہےگا، 9 مئی کو احتجاج نہیں فوجی قیادت کے خلاف بغاوت تھی جو ناکام ہوئی۔

اپوزیشن 9 مئی کی مذمت کرنے پر تیار نہیں تو اس کا مطلب ہےکہ وہ ذمہ دار ہیں،وہ بات آئین کی بالادستی کی کرتے ہیں مگر انہیں بات اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے، اپوزیشن جانتی ہے کہ کس کا پاؤں پکڑنا ہے اسی لیے سیاستدانوں سے بات نہیں کرتی، اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑ کر زبردستی مداخلت کرا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپوزیشن کے حوالے سے کہا کہ اِن کا لیڈر ایک رات جیل میں گزار کر اتنا گھبرایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کردیا، اب رو رہا ہےکہ مجھے باہر نکالو، پی ٹی آئی نے پہلے پنجاب کو بزدار کا تحفہ دیا اور اس بار خیبرپختونخوا کو اسی قسم کا وزیراعلیٰ دلوادیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا کا قصور کیا ہے؟ وزیراعلیٰ کے پی ‘ان کا اچھا بچہ ہے، جو خان کو دکھانے کے لیے ہوائی فائرنگ کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.