سندھ ہائیکورٹ،کراچی میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم

0 88

سندھ ہائیکورٹ میںپبلک ٹوائلٹس سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ کراچی کے بڑے بازاروں، شاہراہوں، بس اسٹاپس، جنرل اسپتالوں، کلینکس اور قبرستانوں تک میں پبلک ٹوائلٹس نہیں، ہزاروں سال پہلے موئنجو دڑو میں بھی پبلک ٹوائلٹس تھے۔

عدالت نے بزرگوں، خواتین اور معذور افراد کی ضروریات کے مطابق پبلک ٹوائلٹس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ کراچی میں ایسے مقامات پر پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں جہاں عوام کی رسائی ممکن ہو ۔

عدالت نےصوبے بھر میں ڈویژن کی سطح پر پبلک ٹوائلٹس کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی، کہا کراچی کی پبلک ٹوائلٹس کمیٹی کی سربراہی میئر کراچی کریں گے۔

عدالت نے پبلک ٹوائلٹس کی موجودہ صورتِ حال، مقام اور قابل استعمال ہونے سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.