لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا

0 126

آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مریم نواز کا کہناتھاکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد سے نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے، آئی ٹی سٹی نواز شریف سے منسوب ہے، جنہوں نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی۔

مریم نواز نے آئی ٹی سٹی کے لوگو کی رونمائی بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ڈھائی ماہ کے عرصے میں نوازشریف آئی ٹی سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ آئی ٹی سٹی میں متعدد انٹرنیشنل ٹیک جائنٹس آ رہے ہیں، 10 کمپنیاں بھی آفس بنانے آرہی ہیں۔ یہ سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، یہاں 10 سال ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، نالج سٹی اور فلم سٹی بھی ہوگا۔ نالج سٹی میں انٹرنیشنل یونیورسٹیاں کیمپس بنائیں گی ۔ آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کیلئے انکیوبیٹرز بھی بنا کر دیں گے، آئی ٹی کورسز کے اختتام پر انٹر نیشنل سرٹیفیکیشن ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.