جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی، گورنر سندھ

0 119

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکراچی میں سول سوسائٹی کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا،انہوں نے جنت ٹھکرادی۔

کامران ٹیسوری نےکہا کہ ماں کی پہلی محبت اس کا بچہ ہی ہوتا ہے، ماں بچے کی بہترین دوست اور رہنما ہوتی ہے، یہاں اولڈ ایج ہوم میں ماں باپ کو اکیلا دیکھ کر خوش نہیں ہوا۔

تقریب میں گورنر سندھ نے اولڈ ایج ہوم میں رہنے والوں کو اپنا والدین کہہ کر ان کے لیے پکنک کے اہتمام کا اعلان کیا اور کہا کہ ماں باپ کی تنہائی اولاد ہی پوری کر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.