وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق 5 کلو واٹ سولرسسٹم کی قیمت پچھلے 2 سال کے مقابلے میں بہت کم ہے، موجودہ صورتحال میں سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی کوئی شرط نہیں۔
ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے۔
کچھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں کمی ہوگی، عوام سے درخواست کرتاہوں کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں۔