پراکسی کہہ کرمیری ساکھ مجروح کی گئی، سینیٹر فیصل واوڈا

0 101

سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ میرے لیے وہی قانون ہوگا جو جج کے لیے ہوگا، پراکسی کہہ کرمیری ساکھ مجروح کی گئی۔

نہ کسی کی تذلیل کی اور نہ کسی کو پوائنٹ آؤٹ کیا، اپنی تقریر کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں،آئین اورقانون ججز کے مس کنڈکٹ پربات کرنےکی اجازت دیتا ہے۔

ایگزیکٹو کی ساکھ پرکوئی سوال کرےگا تو ہم سب ساتھ کھڑے ہوں گے، جن پر توہین عدالت لگنی چاہیے تھی ان پر نہیں لگی، ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دینے والے جج اور اس وقت کے آمر کو علامتی سزا تو دیتے۔

نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ، پھر کہا گیا مسٹیک ہوگئی، ایک جماعت نام لے لے کر گالیاں دیتی ہے، ان کے خلاف توہین کا نوٹس نہیں آتا۔

معزز جسٹس منصور علی شاہ نے خود احتسابی کی بات کی، ہم نے لبیک کہا، ان شواہد کے بعد عدالت نے ایکشن کیوں نہیں لیا، آپ سے سوال کیا تو توہین اور آپ سے غلطی ہوتو مسٹیک، غریب کو ایک روپے کی روٹی ملے تو اسٹے آرڈر، بائیک دینے کی بات کی تو کہا خواتین کو چھیڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے وہی قانون ہوگا جو جج کےلیے ہوگا، پراکسی کہہ کر میری ساکھ مجروح کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.