اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے 2 انڈر پاس تعمیر ہوں گے،سگنل فری کوریڈور بنے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ایک انڈر پاس سرینہ چوک اور دوسرا سری نگر ہائی وے پر تعمیر ہو گا،سگنل فری کوریڈور بنے گا۔
محسن نقوی نے انڈر پاس کی اونچائی فل ہائٹ تک رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کو اس حوالے سے ٹاسک دے دیا ہے۔