ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر ، سبی 48 ڈگری کیساتھ گرم ترین شہر

0 218

محکمہ موسمیات کے مطابق نوابشاہ 47 ڈگری ،بہاولپور، ڈیرہ غازی خان 46 ڈگری ، ملتان ، فیصل آباد میں 45 اورلاہور میں پارا 44 ڈگری کو چھو گیا۔

دادو 44 ، مٹھی اور سکھر 43 ، حیدرآباد میں 42 ڈگری اور کراچی میں 37 ڈگری کی گرمی 42 ڈگری کی محسوس کی گئی،محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو 23 مئی تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ جانے اور پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.