کراچی میں رینجرز کا سی ٹی ڈی سول لائنز پر چھاپا، مغوی شہری کو بازیاب کروالیا

0 74

کراچی میں رینجرز نےکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سول لائنز پر چھاپا مار کر 19 مئی کو اٹھائے گئے شہری کو بازیاب کروا لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے سب انسپیکٹر اور اے ایس آئی کو گرفتار جبکہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا ہے جبکہ کانسٹیبل اور مخبر فرار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عراق سے واپس آئے شہری کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اٹھایا تھا اور رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے طلب کیے اور پھر ڈیڑھ لاکھ میں معاملہ طے ہوا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق رینجرز کے سادہ لباس اہلکاروں نے رقم ادا کی پھر یونیفارم میں اہلکاروں نے چھاپا مار کر مغوی شہری کو بازیاب کروایا، شہری کے اغوا میں تمام ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.