پیپلزپارٹی کبھی ہتک عزت بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی،علی حیدرگیلانی

0 116

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدرگیلانی نے لاہور میں میڈیا سےگفتگو کے دوران کہا ہےکہ ہتک عزت بل سے متعلق نہ پوچھا گیا، نہ بتایا گیا، پیپلزپارٹی کبھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

انہوں نے ہتک عزت بل کی منظوری کے روز اپنے ارکان کو غیر حاضر رہنےکا کہا تھا، بل کی منظوری کے روز پیپلزپارٹی کا کوئی رکن ایوان میں نہیں تھا، پیپلزپارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلزپارٹی نےمیڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.